پشاورکے شہریوں کو بجلی کے علاوہ ہزاروں روپے کے گیس بل بھی بھیج دیئے گئے جس پر غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں حکومت اور محکمہ سوئی گیس کے خلاف شدید اشتعال پیدا ہو گیا ہے۔
دس سے پندرہ گھنٹے بدترین بجلی لوڈشیڈنگ کے باوجود واپڈا ہر ماہ شہریوں کو ہزاروں روپے کے بجلی بل بھیج رہا تھا تاہم اس بار سوئی گیس والوں نے بھی عوام پر ترس نہیں کھایا اور ہر گھر کو دو سے تین ہزار روپے اور بعض گھروں کو تین سے چار ہزار روپے کے بل بھیجے گئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا کہ ملک میں غریب گھرانے کا ایک فرد بڑی مشکل سے اپنے بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی کماتا ہے جبکہ ہزاروں روپے کے بجلی اور گیس بلوں کی ادائیگی اس کے بس کی بات نہیں۔