ضمنی انتخابات،رحیم یار خان فنکشنل لیگ نے میدان مار لیا

result

result

قومی اسمبلی کی چھ اور صوبائی اسمبلی کی چار نشستوں پر ضمنی انتخاب میں پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق رحیم یار خان کا میدان فنکشنل لیگ نے مار لیا۔ ملتان میں وزیر اعظم اور بدین میں ذوالفقار مرزا کے بیٹے کو واضح برتری حاصل ہے ۔

اب تک موصول ہونے والیغیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ملتان حلقہ این اے148 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اور وزیر اعظم کے بیٹے علی موسی گیلانی کو 38312 ووٹ کے ساتھ دیگر امیدواروں پر واضح برتری حاصل ہے۔ انھوں نے تقریبا میدان مار لیا ہے۔ ن لیگ کے ملک عبدالغفار ڈوگر 11972 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ملتان حلقہ این اے 149 میں مسلم لیگ نون کے امیدوار طارق رشید11210 ووٹس کے ساتھ آگے ہیں۔پیپلز پارٹی کے لیاقت ڈوگر نے 5209 ووٹ لئے۔ وہاڑی این اے168 پیپلز پارٹی کی نتاشہ دولتانہ نے 54552 ووٹ لے کر واضح برتری لے لی ہے۔ ان کے مد مقابل مسلم لیگ نون کے بلال اکبر بھٹی نے 28859ووٹ لئے ہیں۔

قصور این اے 140 میں آزاد امیدوارعبدالرشید 27291 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں ان کے مقابلے میں دوسرے آزاد امیدوار ڈاکٹر عظیم لکھوی نے 23073 ووٹ لئے ہیں۔

رحیم یار خان این اے 195 میں مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار مصطفی محمود 61590 ووٹ لے کر جیت گئیہیں۔ ان کے مقابل آزاد امیدوار مولوی طارق نے 7980ووٹ لئے۔

مردان این اے 9 میں اے این پی کے امیدوار حمایت اللہ معیار 16946ووٹ لے کر آگے ہیں ان کے مقابل جے یو آئی کے مولانا شجاع الملک 11885ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

اٹک حلقہ پی پی18 میں مسلم لیگ نواز کے امیدوار محمد اعظم اب تک 18480 ووٹ حاصل کر کے سب سے آگے ہیں ان کے مقابل آزاد امیدوار امانت خان 10581 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

میانوالی حلقہ پی پی 44 میں ن لیگ کے امیدوار عادل عبد اللہ روکڑی کو 38374 ووٹ کے ساتھ سبقت حاصل ہے ان کے مقابل آزاد امیدوار ملک طارق مسعود کنڈ 30419 لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ٹنڈومحمد خان حلقہ پی ایس53 پیپلز پارٹی کی امیدوار سیدہ وحیدہ شاہ 12572 ووٹ لے کر آزاد امیدوار مشتاق تالپور سے آگے ہیں جنھوں نے7461ووٹ لئے ہیں۔

بدین پی ایس57 میں پیپلز پارٹی کے حسین مرزا 17445 ووٹ لے کر جیت کے نزدیک ہیں ان کے مقابل علی بخش عرف پپو شاہ کو اب تک 2506 ووٹ ملے ہیں۔