سابق وزیر داخلہ سندھ ذولفقار مرزا نے کہا ہے ان کے بیٹے کی کامیابی عوام کا پیپلز پارٹی پر اعتماد ہے۔
ذرائع سے گفتگو میں ذوالفقار مرزا نے کہا حسنین مرزا بدین کے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔ قومی اسمبلی کی اسپیکر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے ان کے بیٹے حسنین مرزا نے پہلے بدین کے عوام کی خدمت کی پھر سیاست میں آئے۔ انہوں نے کہا حسنین مرزا کی کامیابی خدمات کا نیتجہ ہے۔ حسنین مرزا نے کہا وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی کوشش کریں گے۔