پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ سیریز کس کے نام رہے گی اس کا فیصلہ کل ابوظہبی میں ہو گا۔ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کی تیاری کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیٹ پریکٹس کرکے خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی۔
ابوظہبی میں کھیلے جانے والے آخری میچ کیلئے پاکستانی اوپنر اویس ضیا کو ڈراپ کر کے عمران فرحت کو پلیئنگ الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیٹنگ لائن فلاپ ہونے پر مایوسی ہوئی۔ سیریز برابر ہونے کی وجہ سے تیسرا میچ کانٹے کا ثابت ہو گا۔ کپتان مصباح الحق نے انگلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔