ممتاز شخصیت چوہدری شاہد لطیف نے ایم پی اے طارق محمود کی حمایت کا اعلان کر دیا

ڈنگہ: ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری شاہد لطیف گجر نے ایم پی اے میاں طارق محمود کی حمایت کا اعلان کر دیا اس سلسلے میں چوہدری شاہد لطیف گجر کی رہائشگاہ پر ایک بڑا اکٹھ ہوا ،جس میں ایم پی اے میاں طارق محمود نے خصوصی طور پر شرکت کی ،اس موقع پر چوہدری شاہد لطیف گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم میاں طارق محمود کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں صوبائی اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں ان کی کامیابی کے لے بھرپور کام کریں گے ،ایم پی اے میاں طارق محمود نے کہا کہ چوہدری شاہد لطیف گجر میرے بھتیجے ہیں اکٹھ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ آج ہمارا ملک مشکلات کا شکار ہے ہر طرف مسائل ہی مسائل ہیں،ریلوے ناکام ہو چکا ہے،ٹکٹ آپ کے پاس ہے لیکن آپ ٹرین کا سفر نہیں کر سکتے ،پٹرول کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں ،موجودہ دور میں ریکارڈ مہنگائی ہوئی ہے،وفاقی حکومت تمام مسائل کے حل میں ناکام ہو چکی ہے ،انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم کو یکجہتی کی ضرورت ہے عوام باشعور ہیں انہیں اس سمت سوچنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ میڈیا والے مسائل کی نشاندہی کریں ،انہیں حل کروں گا،میرے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل ہوئے ہیں اللہ کے فضل سے میرے حلقے میں تمام سہولیات میسر ہیں ،انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو صاف کریں پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا فرض ادا کریں جس طرح وزیراعلیٰ پنجاب کام کر رہے ہیں ہمیں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے اپنے حصے کا کام کرنا ہو گانیت درست ہو تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ترقی سے نہیں روک سکتی،انہوں نے کہا کہ میمو سکینڈل ہمارے منہ پر طمانچہ ہے ،یہ ہماری بے بسی کی انتہا ہے آج ہمیں اپنے ایمانوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ہمیں اپنا اپنا احتساب کرنا ہوگا ،حمایتی اکٹھ میں چوہدری بلقیس احمد ،میاں کامران ادریس ،نثارمغل ،خان نواز،قیصر اسحاق مغل،مرزا شاہد علی،شبیر عرف پوما سمیت کثیر تعداد افراد نے شرکت کی