لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے جی ایچ کیو حملہ سازش کیس میں کورٹ مارشل کی کارروائی کا سامنا کرنے والے بریگیڈیر علی خان کی اہلیہ کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ہے۔
عدالت نے برگیڈیئر علی کی اہلیہ کی درخواست پر جی ایچ کیو کی جیگ برانچ سے یکم مارچ تک جواب طلب کر لیا ہے۔
بریگیڈیر علی خان کی اہلیہ نے جسٹس اعجاز افضل کی عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی ہے کہ، ان کے شوہر کو سیالکوٹ منتقل نہ کیا جائے۔ انہوں نے عزیز و اقارب کو بریگیڈیئر علی سے ملاقات کی اجازت کی بھی درخواست کی ہے۔ بریگیڈیئر علی خان کو گزشتہ سال مئی میں گرفتار کیا گیا تھا۔