بھارت سے چاول کی درآمد کو منفی فہرست میں رکھنے کا مطالبہ

rice

rice

پاکستان میں بھارت سے چاول کی درآمد کو نیگٹو لسٹ میں نہ رکھا گیا تو پاکستان یورپین یونین کی مارکیٹ کے علاوہ وسطی ایشیا میں بی چاول کی مارکیٹ سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔ یہ بات ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین آغا جاوی اسلام نے بتائی ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاجر نے بھارت سے ڈھائی ہزار ٹن چاول درآمد کرنے کا آرڈر دیا ہے جبکہ سو ٹن چاول پہلے ہی بھارت سے پنجاب کی مارکیٹ میں پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سے چاول درآمد کرنے سے پاکستانی چاول کی مارکیٹ اور کسانوں پر انتہائی برے اثرات مرتب ہوں رہے ہیں ۔آغا جاوی اسلام کا کہنا تھا کہ بھارت سے ہر طرح کے چاول کی درآمد کو نیگٹو لسٹ میں رکھا جانا چاہیئے اگر حکومت نے اقدامات نہ اٹھائے تو پاکستان افغانستان، ایران اور وسطی ایشیا میں بھی چاول کی مارکیٹ سے ہاتھ دھوبیٹھے گا۔