اسرائیل نے کہا ہے کہ اگر اس نے ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا تو وہ امریکا کو اطلاع نہیں دے گا۔
غیر ملکی ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے امریکا کو بے خبر رکھنے کا مقصد اسے عالمی تنقید سے بچانا ہے۔ حملے کی صورت میں اسرائیل کو روکنے میں ناکامی پر امریکا کو بین الاقوامی برداری کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکی اور اسرائیلی حکام کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔