وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کہتی ہیں امریکی کانگریس میں بلوچستان پر قرار داد کا امریکی حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ امریکی کانگریس میں بلوچستان پر قرار داد سے امریکی حکومت کا کوئی تعلق نہیں لہذا اس معاملے میں امریکا کو گھسیٹنا مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو اس بارے میں وضاحت کی ضرورت نہیں تھی لیکن اس نے پھر بھی وضاحت کی۔ قرار داد کو انفرادی معاملہ قرار دیتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہلیری کلنٹن نے ملاقات میں انہیں کہا تھا کہ امریکی حکومت اگر قرار داد کی حمایت کرے تو پھر گلہ کیا جائے۔
حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے کرکٹ روابط بحال کرنے کا خواہاں ہے اور اس بارے میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے مثبت اشارے دیئے ہیں۔