ووٹ کا اندراج ہم سب کا قومی فریضہ ہے : سنگت فاؤنڈیشن

گجرات: ملک بھر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یکم مارچ تا 21مارچ ووٹ ڈسپلے سینٹرز پر ووٹر لسٹیں لگا دی ہیں ، لہٰذا پاکستان کے تمام شہری بالخصوص خواجہ سرا لازمی طور پر ڈسپلے سینٹرز پر اپنے ووٹ کے بارے میں جانکاری حاصل کریں اور اگر ان کے ووٹ کا اندراج نہیں ہوا یا ابھی تک انہوں نے اپنا قومی شناختی کارڈ نہیں بنوایا اور بحیثیت ووٹررجسٹریشن بھی نہیں کروائی تو اپنے اس قومی فریضے کو مد نظر رکھتے ہوئے رجسٹریشن کروائیں اور ووٹر لسٹوں میں اپنا اندراج کروائیں ۔