افغانستان میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف آج بلوچستان بھر میں وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔
احتجاج کی اپیل جمعیت لائرز فورم بلوچستان نے کی تھی، جس کی بلوچستان بار، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور بلوچستان بار کونسل نے حمایت کی۔ کوئٹہ، مستونگ، قلات،خضدار، پنجگور، نصیرآباد، جعفرآباد، زیارت، پشین اور قلعہ عبداللہ سمیت صوبہ بھر میں وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور کوئی وکیل مقدمات کی پیروی کے لئے عدالت میں پیش نہیں ہوا۔
جمعیت لائرز فورم کے سینئر نائب صدر خلیل پانیزئی ایڈووکیٹ نے بتایا ہے کہ احتجاج کو وسعت دینے کے لئے کل اجلاس منعقد کیا جائے گا۔