اتنا بوڑھا نہیں ہوا کہ اسٹیج سے چھلانگ نہ لگا سکوں۔ عمران خان

imran

imran

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہروں سے شروع ہونے والی تبدیلی کی لہر اب دیہات کی طرف بڑھ رہی ہے، جبکہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لوگ اس نظام سے تنگ آچکے ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب کوئی سیاسی طاقت تحریک انصاف کو نہیں روک سکتی۔ انکا کہنا تھا کہ وہ اکیلے آدمی ہیں اور اخراجات ڈبل ہوچکے ہیں، عام آدمی کی کیا صورتحال ہو گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اتنے بوڑھے نہیں ہوئے کہ اسٹیج سے چھلانگ نہ لگا سکیں۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے، سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود جعلی فہرستوں پر انتخابات کرائے گئے۔