سابق صدر پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ انٹرپول کو ارسال

pervez musharraf

pervez musharraf

اسلام آباد:(جیو ڈیسک) وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ انٹرپول کو ارسال کردیے گئے ہیں۔ انٹرپول کی طرف سے ان پر عمل درآمد کا انتظار ہے۔

گلگت راونگی سے قبل وزیر داخلہ رحمان ملک نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ انٹرپول کو ارسال کردیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی متعدد عدالتوں میں سابق صدر پرویز مشرف کو عدالت میں مختلف مقدمات میں نوٹسز جاری کرچکی ہیں۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف اکبر بگٹی اور بے نظیر قتل کیس سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں۔