طالبان سے مذاکرات امریکی طاقت کا زوال ظاہرکرتا ہے، الظواہری

ayman al zawahiri

ayman al zawahiri

القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری  نے کہا ہے کہ امریکا کے بجٹ میں کٹوتی اور طالبان سے مذاکرات امریکی طاقت کا زوال ظاہر کرتا ہے۔ عرب ویب سائٹ پر جاری کئے گئے چوبیس منٹ دورانئے کے اپنے آڈیو پیغام میں ایمن الظواہری نے کہا کہ امریکا نے طالبان سے مذاکرات شروع کیے جو  یہ  ظاہر کرتا ہے کہ دنیا کی سپر پاور زوال کا شکار ہوگئی ہے۔ امریکا کے دفاعی بجٹ میں کٹوتی بھی اس امر کو ظاہر کرتی ہے کہ عالمی طاقت معاشی بحران کا شکار ہے۔