کراچی: (جیو ڈیسک) امیر جماعت اسلامی منور حسن نے کہا ہے پارلیمنٹ میں صدرکے خطاب سے قبل افغانستان میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف قرار داد پیش کی جائے۔ کراچی میں احتجاجی مارچ سے خطاب میں انھوں نے کہا نائن الیون کے بعد بش نے جس کروسیڈ کا اعلان کیا تھا توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور قرآن مجید کی بے حرمتی اسی اعلان کا تسلسل ہے۔
انھوں نے کہا قرآن کی بے حرمتی کے خلاف او آئی سی اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کااجلاس طلب اور امریکی سفیر کوبلاکر سرکاری سطح پر احتجاج کرنا چاہیے تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا۔