مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے : میڈیا سروے
Posted on March 3, 2012 By Geo Urdu گجرات
بھمبر: (جیو ڈیسک ) بجلی پٹرول کی قیمتوں اور مہنگائی میں مسلسل اضافہ نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے پاکستان و آزادکشمیر سے مڈل کلاس ختم ہو تی جا رہی ہے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے حکمرانوں کی عیاشیاں ،نااہلی اور بددیانتی مہنگائی کی اصل وجوہات ہیں جب تک حقیقی عوامی نمائندے اسمبلیوں میں نہیں پہنچتے اشرفیہ حالات ٹھیک نہیں کر سکتے میڈیا سروے ۔تفصیلات کیمطابق گذشتہ روز میڈیا ٹیم نے ملک میں پٹرول اوربجلی کی قیمتوں اور مہنگائی میں مسلسل اضافے پر سروے کیا سروے میں لوگوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے مڈل کلاس تقریباً ختم ہو چکی ہے لوگوں کی اکثریت غربت کی لکیر کے آس پاس زندگی گزاررہی ہے بچوں کی فیسیں علاج معالجہ کروانا ناممکن ہو تا جا رہا ہے ساری آمدنی پٹرول اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی نظر ہو جاتی ہے دیہاڑی دار مزدروں کیلئے پیٹ بھرنا بھی ممکن نہیں رہا اور صرف وہی لوگ زندہ ہیں جنکے بیرون ممالک سے کوئی پیسے آ جاتے ہیں یا جو کرپشن کے ذریعے اضافی آمدنی کما لیتے ہیں حلال کی روزی کمانے والوں اور مزدور طبقے کیلئے زندگی کا سفر جاری رکھنا نا ممکن ہو تا جا رہاہے لوگوں نے کہا کہ جب تک اشرافیہ سے جان نہیں چھوٹتی اور صحیح معنوں میں عوامی نمائندے اسمبلیوں میں نہیں پہنچتے مسائل حل نہیں ہو سکتے انہوں نے کہا پاکستان کے مسائل زرداری ،گیلانی اور رائے ونڈ کے شہزادے حل نہیں کر سکتے ہمیں احمدی نژاد جیسے لیڈر کی ضرورت ہے جو خود بھی سادگی کی علامت ہو اور جو دوسروں کو بھی سادگی کا درس دے سروے میں اظہار خیال کرنے والوں میں راجہ شوکت علی ،چوہدری صفدر حسین ٹھیکیدار ،چوہدری نصر اقبال ،چوہدری خالق حسین ایڈووکیٹ ،چوہدری عتیق الرحمن پرنسپل لرنرز ،پروفیسر محمد اصغر شاد ،ڈاکٹر فیض الوحید ،شیراز مشتاق ،طارق حسین ،عمران بٹ ،طاہر وقار راجہ شامل تھے ۔