کراچی:(جیو ڈیسک) صوبائی الیکشن کمیشن کراچی میں ریٹریننگ آفیسر علی اصغر صیال کے روبرو وحید شاہ کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اب تک مختلف پولنگ اسٹاف کے بیانات قلمبند کئے گئے ہیں۔
ریٹریننگ آفیسر علی اصغر سیال کے روبرو اب تک پانچ افراد نے بیانات قلم بند کرائے ہیں۔ ان میں شگفتہ میمن، حبیبہ میمن،ڈی ایس پی عرفان شاہ، پولنگ ایجنٹ آپا زہرہ اور آزاد امیدوار مشتاق تالپور شامل ہیں۔ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس تریپن ٹنڈو محمد خان میں ضمنی الیکشن کے دوران وحیدہ شاہ نے انتخابی عملے کو تھپڑ مارے تھے جس پر پہلے انہیں سپریم کورٹ طلب کیا گیا اب وہ وضاحت دینے کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر کے رو برو پیش ہو رہی ہیں ۔
ٹنڈو محمد خان کے انتخابی حلقے سے وحیدہ شاہ کے خلاف گواہی دینے کے لیے بھی خواتین پہنچیں جن کا کہنا ہے کہ وحیدہ شاہ نے جن خواتین کو مارا ساری دینا نے وہ مناظر دیکھ لیے ۔ ایسی خاتون کو اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں۔