لاہور:(جیو ڈیسک) سا بق رکن اسمبلی مارو ی میمن نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے ۔امکان ہے وہ کل لاہور میں میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گی جس کے بعد پریس کانفرنس کر کے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔
ذرائع کے مطابق ماروی میمن کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کے لیے خواجہ سعد رفیق نے آمادہ کیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمولیت کے کچھ عرصہ بعد انہیں پارٹی کا سیکر یٹری اطلاعات بھی بنایا جاسکتا ہے۔