اسلام آباد:(جیوڈیسک) پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سیکرٹری پیٹرولیم کہتے ہیں گیس پائپ لائن کا ٹھیکہ جرمن کمپنی کو دے دیا گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں سیکرٹری پیٹرولیم کا کہنا تھا جرمن کمپنی آئی ایل ایف یہ پائپ لائن بچھائے گی۔ اسے سترہ کمپنیوں میں سے منتخب کیا گیا ہے۔ جرمن کمپنی کو دوہزار چودہ تک پائپ لائن بچھانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ سیکرٹری پیٹرولیم نے واضح کیا ہے اس منصوبے سے کسی ملک کو خطرہ نہیں۔
ایران سے گیس پائپ لائن منصوبے کی وجہ سے امریکا کا پاکستان پر زبردست دباؤ ہے۔ امریکی وزیرخارجہ بھی دبے لفظوں میں دھمکی دے چکی ہیں لیکن حکومت پاکستان نے ہرسطح پرواضح کردیا ہے گیس پائپ لائن منصوبے پر ملکی مفاد مقدم رکھا جائے گا۔