ممبئی:(جیوڈیسک) پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر کی نئی بالی وڈ فلم لندن، پیرس، نیویارک اس ہفتے ریلیز ہوئی ہے۔ فلم کے نغمے پہلے ہی مقبول ہوچکے ہیں اور فلم کی کہانی سے زیادہ علی ظفر کی اداکاری کی تعریف ہو رہی ہے۔فلم کی ریلیز سے پہلے علی ظفر اور ان کی ساتھی اداکارہ ادتی را ہر ٹی وی اور ریڈیو سٹیشن پر موجود تھے۔ ای ٹی سی ٹی وی پر علی ظفر کا آدھے گھنٹے کا انٹریو دکھایا گیا جس میں علی ظفر نے اپنی ذاتی زندگی کے علاوہ اپنے کیرئیر سے جڑے تمام پہلوں پر کھل کر بات کی لیکن جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ بالی وڈ میں لوگوں نے انکے ساتھ کیسا برتا کیا تو انکا کہنا تھا کہ وہ اسے لفظوں میں بیان نہیں کرسکتے ہیں۔ یہ کہتے کہتے وہ رو پڑے اور آنسوں سے بھری آنکھوں سے کہنے لگے کہ ہم پہلے ہی بہت کھو چکے ہیں۔ آنے والی نسل کو پاکستان اور ہندوستان کے خوشحال رشتے دیکھنے ہیں۔ ان کے مطابق لوگ برے نہیں ہیں۔۔۔ پتہ نہیں لوگوں کے دلوں میں یہ نفرت کب پیدا ہوگئی۔