مظفرگڑھ : معمرخاتون بیحرمتی کے بعد اغوا،پولیس سوتی رہی

muzaffargarh

muzaffargarh

مظفرگڑھ: (جیو ڈیسک) مظفرگڑھ میں انسانیت سوز سلوک کا نشانہ بنائے گئی عمر رسیدہ خاتون اب تک بازیاب نہیں کرائی جاسکی۔ مظفرگڑھ کے علاقے علی پور میں مخالفین نے ایک خاتون کو دن دھاڑے اسلحہ کے زور پر اغوا کرلیا۔ بات صرف اغوا تک ہوتی تو صبر کیا جاسکتا تھا۔ سلطان پور کی بستی شیرو والی کی پچپن سالہ منظور مائی کو جس انداز میں اغوا کیا گیا وہ انسانیت کو شرمانے کیلئے کافی ہے۔

مخالف برادری کے درجنوں مسلح افراد نے منظورمائی کے گھر دھاوا بول دیا۔ توڑ پھوڑ کے بعد بوڑھی خاتون کو گھیسٹتے ہوئے لے گئے۔اس دوران کوئی شخص مظلوم خاتون کی مدد نہیں کرسکا۔ خاتون کے کپڑے پھٹ گئے مگر مسلح افراد خاتون کو نیم برہنہ حالت میں بازار میں پھراتے رہے۔جس کے بعد اسے نامعلوم مقام پر لیگئے۔

پولیس حسب معمول تاخیر سے پہنچی اور وہی رٹا رٹایا جملہ ادا کیا کہ تفتیش کر رہے ہیں ۔ مظلوم خاتون کی رشتہ دار نے واقعہ کی تفصیلات بتائیں۔ واقعہ کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کیا۔ پولیس کے مطابق چھبیس نامزد اور پچیس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔