ٰییلو کیپ سکیم کے تحت گزشتہ روز تحصیل کھاریاں میں گاڑیاں تقسیم کی گئیں

کھاریاں :(جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب ییلو کیپ سکیم کے تحت گزشتہ روز تحصیل کھاریاں کے 22نوجوانوں میں گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کی گئیں ، اس موقع پر ڈی سی او گجرات نوازش علی ، ایم این اے ملک جمیل اعوان ، ایم پی اے عرفان الدین ، سابق چیئرمین بلدیہ ڈنگہ میاں امجد محمود ، ACکھاریاں رضوان محمود TMDCکھاریاں ملک طارق ضیاء اعوان ، چیف آفیسر TMAکھاریاں تنویر عباس گجر ، سابق نائب ناظم کھاریاں عبدالقیوم بھٹی ، رانا محمد اقبال ممبر ایڈوائزری کمیٹی TMAکھاریاں ، ویٹرنری ڈاکٹر خرم شاہ ، سابق وائس چیئرمین بلدیہ کھاریاں خان اسلم خان ، سابق کونسلر ملک اختر اعوان ، سابق کونسلر راجہ کاظم ، ڈاکٹر علی احمد طاہر ، چیئرمین زراعت کمیٹی ضلع گجرات اور امیدواران بھی موجود تھے ، اسموقع پر DCOگجرات نے خطاب کے دوران کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ سے بیروزگاری کے خاتمے اور طلباء و طالبات کو باعزت روزگار دینے کیلئے یہ احسن اقدام اٹھایا ہے ، جس میں میریٹ کو اولین ترجیح دی گئی ہے اور سو فیصد میرٹ کیا گیا ہے ، ایم این اے ملک جمیل اعوان نے کہا کہ سب سے پہلے ہم سب وقت کی پابندی کو شعار بنائیں تا کہ ہر کام وقت پر شروع کر کے وقت پر ختم کیا جا سکے ، جو قومیں وقت کی قدر نہیں کرتیں کامیابی کبھی بھی انہیں نصیب نہیں ہوتی ، ییلو کیمپ سکیم میں کسی قسم کا کوئی سیاسی کوٹہ نہیں رکھا گیا ، بلکہ پوری چھان بین کے بعد صحیح حقداروں کو گاڑیاں دی جا رہی ہیں ، ایم پی اے نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ییلو کیپ سکیم میں کسی قسم کی طرف داری کا مظاہرہ نہیں کرنے دیا اور سیاست کو بھی ملوث نہیں ہونے دیا ، پوری ایمانداری کے ساتھ پنجاب بینک اور سیکورٹی ایجنسیوں کے لوگوں نے چھان بین کے بعد لسٹ مرتب کی ہے اور ہم یہ دعویٰ کر سکتے ہیں کہ یہ کام مکمل شفاف طریقہ سے کیا گیا ہے ، DCO، ایم این اے ، عبدالقیوم بھٹی ، صدر پریس کلب نصیر اللہ چوہدری اور دیگر نے چابیاں اور کاغذات تقسیم کیے ۔