شمالی کوریا میں امریکا مخالف ریلی نکالی گئی جس میں جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ جنگی مشقوں کی سخت مذمت کی گئی۔ دارلحکومت پیانگ یانگ میں امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقوں کیخلاف بڑی ریلی نکالی گئی ، جس میں ہزاروں فوجی اور شہری شریک تھے۔
مظاہرین نے مختلف شاہراہوں پر مارچ کیا اور جنوبی کوریا کی حکومت اور امریکا کیخلاف نعرے لگائے۔ شمالی کوریا کے فوجی حکام نے مظاہرین سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا خطے میں جنگی مشقوں کی وجہ سے امریکا اور جنوبی کوریا کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے۔