لاہور: (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ نواز شریف پہلے عوام سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔ ان کا کہنا تھا جو گناہ انھوں نے کیا ، وہ نواز شریف پندرہ سال پہلے کر چکے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو باوردی آمر پارلیمنٹ میں لے کر گیا وہ مخالفت برائے مخالفت کی سیاست کرتے ہیں ان سے اتحاد نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں دروازے بند نہیں کیئے جاتے۔