مجھ پہ کیوں اسطرح سے ہنستا ہے

FRIEND ZONE

FRIEND ZONE

مجھ پہ کیوں اسطرح سے ہنستا ہے
دل بڑی مشکلوں سے بستا ہے

میرے گائوں کے گھر ہیں سب کچے
ارے بادل کہاں برستا ہے

جو کبھی لوٹ کر نہیں آئے
ان سے ملنے کو دل ترستا ہے

عاشقی کا مقام کیا ہو گا
جہاں الفت کا بھائو سستا ہے

تیرے جانے کے بعد جانے کیوں
ہر کوئی شخص مجھ پہ ہنستا ہے

میری منزل جسے سمجھ بیٹھے
وہ میری خواہشوں کا رستہ ہے

دوست کہتی ہے اس کو کیوں ماہ رخ
جو تجھے ہر قدم پہ ڈستا ہے

ماہ رخ زیدی