برسبین : ( جیو ڈیسک) آسٹریلیا نے سری لنکا کو سہ فریقی سیریز کے پہلے فائنل میں پندرہ رنز سے شکست دیدی۔ آسٹریلیا نے بیسٹ آف تھری فائنلز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
برسبین میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹ پر تین سو اکیس رنز بنائے۔ ورانر کیریئر بیسٹ ایک سو تریسٹھ اور میتھیو ویڈ چونسٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم تین سو چھ رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
نوان کولاسیکیرا نے تہتر اور اوپل تھرنگا نے ساٹھ رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ ہسی نے چار جبکہ شین واٹسن اور بریٹ لی نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔