برازاویل : ( جیو ڈیسک) افریقی ملک کانگو کے دارالحکومت برازاویل میں اسلحےکے ایک ذخیرے میں آگ لگنے کے بعد ہونے والے زوردار دھماکوں کے باعث دو سو سے زیادہ افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔کئی گھنٹے تک ہونے والے دھماکے اس قدر زور دار تھے کے ان کی آواز میلوں دور سرحد کے پار جمہوریہ کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں بھی سنی گئی۔ طبی عملے نے دو سو ہلاکتوں کی تْصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی صحیح تعداد بتانا ممکن نہیں کیونکہ اب بھی لوگ گھروں میں پہنسے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل برازاویل میں ایک یورپی سفیر نے خبر رساں ادارے کو بتایا تھا کہ ہم نے فوجی ہسپتالوں میں کم سے کم ڈیدھ سو لاشوں کو گنا ہے اور پندرہ سو کے قریب افراد زخمی ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔