(جیو ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کے ساتھ تعلقات کا نیا باب شروع کرنا ہو گا، کشمیر سمیت تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں۔ امریکا کو افغانستان سے بالاآخر جانا ہو گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن سے پاکستان اور بھارت کو نہ صرف فائدہ ہوگا بلکہ خطے میں بھی امن و آتشتی قائم ہو گی۔ عمران خان نے کہاکہ پاکستان، بھارت اور کشمیری مل کر مسئلے کا قابل قبول حل نکالیں۔ کشیدگی سے دونوں ملکوں کا نقصان ہو رہا ہے۔
عمران خان نے کہاکہ پاکستان کے سعودی عرب سے ہمیشہ قریبی تعلقات رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ کسی پارٹی سے اتحاد نہیں کریں گے۔ سیاسی جماعتوں نے جو ماضی میں کیا وہ اب بھی وہی کر رہی ہیں۔
عمران خان نے کہاکہ سابق وزرا اور دیگر رہنما تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔ ماضی میں سیاسی پارٹیوں سے تعلق کے باوجود ان لوگوں کا ریکارڈ صاف ہے۔