سندھ اسمبلی: (جیو ڈیسک) ارکان سندھ اسمبلی نے ارباب غلام رحیم کی رخصت کی درخواست کثرت رائے سے مسترد کردی۔ ارباب غلام رحیم کی درخواست مسلم لیگ ہم خیال کے عبدالرزاق راہموں نے پیش کی تھی۔
اسپیکر اسمبلی نثار کھوڑو نے کہا کہ ارباب غلام رحیم کی رخصت کی درخواست پندرہ فروری کو بھی موخر کردی گئی تھی۔ اس سے پہلے وزیر قانون ایاز سومرو نے کہا تھاکہ ارباب غلام رحیم کی رخصت کی درخواست منظوری کیلئے ایوان میں پیش کی جائے۔ ارکان کی جو رائے ہو اسے مقدم رکھا جائے۔