لاہور : (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہیجرنیلوں کا سیاست کی طرف رخ کرنا مناسب نہیں۔ پاک فوج سرحدوں کی حفاظت پر مامور رہے تو نام بلند ہوگا۔ جمہوری حکومتیں آئینی مدت پوری کرتیں تو پاکستان مختلف ہوتا۔
لاہور میں جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہے کہ تبدیلی آنے میں تھوڑا وقت رہ گیا ہے۔ ملک میں تسلسل رہتا تو آج کا پاکستان مختلف ہوتا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت میں دہشت گردی اور انتہاپسندی نہیں تھی، کسی سے قرض نہیں مانگا، سی این جی اسٹیشنز اور پٹرول پمپس بند نہیں ہوتے تھے۔
نواز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو دشمن کہنے والے آج ان کے ساتھ بیٹھے ہیں، وردی میں منتخب کرانے والے آج مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرارہے ہیں۔ مشرف نے بھارت کو چینی دینے کا الزام لگایا۔