بنگلہ د یش کے دورے پر بات قبل از وقت ھو گی۔ آئی سی سی

ICC

ICC

(جیو ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر بات کرنا ابھی قبل از وقت ہوگا۔ آئی سی سی کے ترجمان سمیع الحسن برنی نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے اعلان کے بعد آئی سی سی اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی،پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین سیریز کے سیکورٹی معاملات میں آئی سی سی کا کوئی کردار نہیں، سیکورٹی معاملات دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے ہی طے کرتے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی صرف اپنے ایونٹس کے سیکورٹی معاملات میں شامل ہوتا ہے۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو اپریل میں دورے کی دعوت دی ھے۔ بنگلہ دیشی وفد دورے کی رپورٹ اپنی حکومت کو پیش کریگا جو اس پر حتمی فیصلہ دیگی۔