راولپنڈی، ہزارہ اور کشمیر میں بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

snow

snow

(جیو ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی، ہزارہ، مالاکنڈ اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کاامکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد ہزارہ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہوئی۔

ملک میں سب سے زیادہ بارش کاکول میں سات ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ کم درجہ حرارت قلات میں منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔