کراچی : (جیو ڈیسک) اے این پی سندھ کے صدر نومنتخب سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ ان کی جنگ کسی قومیت یا زبان بولنے والوں سے نہیں۔ دہشتگردوں سے ہے۔ آفاق آحمد کو دس سال جیل میں رکھنے کی تحقیقات کی جائے۔ سینیٹر منتخب ہونے کے بعد آج جب شاہی سید کراچی پہنچے تو اے این پی کے کارکنوں کی بڑی تعداد استقبال کے لیے ائیرپورٹ پہنچ گئی۔ ائیرپورٹ پر کارکنوں نے شاہی سید کے سینیٹر منتخب ہونے پر ان کو مبارک باد دی۔ اے این پی کے کارکن ریلی کی شکل میں ائیرپورٹ سے ڈیفنس موڑ پہنچے۔ اس موقع پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔
کارکنوں سے خطاب میں شاہی سید نے کہا کہ کراچی کے پختونون کی آواز سینیٹ تک پہنچ گئی۔ دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ شاہی سید نے کہا کہ اے این پی اور ایم کیو ایم حقیقی کے کارکنوں کے قتل کی تحقیقات کی جائیں۔ شاہی سید نے کہ آج بھی اے این پی کی ریلی کا راستہ روکا گیا، شاہراہ فیصل پر اسٹریٹ لائٹس بند کی گئیں۔ کراچی کسی ایک تنظیم کے لیے نہیں سب کا ہے۔ کراچی پر سب سے پہلا حق سندھیوں کا اور پھر کسی دوسری قوم کا ہے۔
شاہی سید نے کہا کہ کراچی میں پختون اور ہزارہ برادری کو لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ شاہی سید نے حیدر زمان سے اپیل کی کہ اگر صوبہ بنانا ہے تو ہزارہ میں جاکر بنائیں۔