پاکستان میں گندم کی وافر مقدار، آٹے کی قیمت کم ہونے کا امکان

wheat

wheat

پاکستان : ( جیو ڈیسک ) ملک میں اس وقت چالیس لاکھ ٹن سے زائد گندم کے ذخائر موجود ہیں جبکہ نئی فصل بھی اس ماہ کے آخر سے آنی شروع ہوجائے گی۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ نئی فصل آنے کے بعد آٹے کی قیمت میں کمی دیکھی جائے گی۔

آل پاکستان ایگری فورم کے چئیرمین ابراہیم مغل نے کہا اس وقت پچاس لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے جس میں سے پینتالیس لاکھ ٹن پنجاب میں ہے اور نئی فصل کے آنے تک ان اسٹاکس میں سے صرف دس لاکھ ٹن گند م استعمال کی جائے گی۔ گندم کے کاشتکاروں کے مطابق سندھ میں گندم کی بمپر فصل ہونے کی امید ہے کیوں کہ گندم کی کاشت کا رقبہ پچھلے سال کی نسبت زیادہ ہے۔

دوسری طرف مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی وافر مقدار کے باعث آٹے کی قیمت کم ہونا شروع ہوگئی ہے اس وقت مارکیٹ میں آٹے کی قیمت مختلیف شہروں میں اٹھائیس روپے سے تینتیس روپے فی کلو تک کے درمیان ہے۔ تاجروں کے مطابق نئی فصل آنے کے بعد آٹے کی قیمت مزید کم ہوسکتی ہے۔