کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،100انڈیکس13278پوائینٹس پر بند

kse

kse

کراچی : ( جیو ڈیسک ) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا تسلسل جاری رہا اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چھیالیس پوائنٹس اضافے کے ساتھ تیرہ ہزار تین سو چوبیس پوائنٹس پر بند ہوا۔

مجموعی طور پر انیس کروڑ پندرہ لاکھ شئیرز کا کام ہوا ۔ کل تین سو ستاسٹھ کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں ایک سو چون کمپنیوں کے حصص مہنگے، ایک سو پچیس کمپنیوں کے حصص سستے جبکہ اٹھاسی کمپنیز کے حصص مستحکم رہے۔