ملتان: کارخانے کی چھت گر گئی،12 افراد زخمی

Multan

Multan

ملتان: (جیو ڈیسک) کارخانے کی چھت گرنے سے بارہ افراد زخمی ہو گئے جنھیں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ منہدم ہونے والی عمارت میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ انصاری کالونی کے قریب واقع کارخانے میں مزدور کام میں مصروف تھے کہ اچانک کارخانے کی چھت گر پڑی جس سے کام کرنے والیافراد ملبے تلے دب گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیوں نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے 12 افراد کو نشتراسپتال منتقل کر دیاجن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔جائے حادثہ پر ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔