کراچی اسٹاک مارکیٹ میں محدود مندی انڈیکس13244پوائنٹس پر بند

karachi

karachi

کراچی: (جیو ڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز محدود مندی رہی اور اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس میں اناسی پوائینٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس اناسی پوائینٹس کمی کے بعد تیرہ ہزار دو سو چوالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔

مجموعی طور پر انیس کروڑ اننچاس لاکھ شئیرز کا کام ہوا۔ کل تین سو چھیاسٹھ کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں ایک سو اکیاسی کمپنیوں کے حصص مہنگے، ایک سو چودہ کمپنیوں کے حصص سستے جبکہ اکہتر کمپنیز کے حصص مستحکم رہے۔