کراچی: (جیو ڈیسک)وزیر بلدیات سندھ آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ حکومت کو چار برس کے دوران کام ہی نہیں کرنے دیا گیا لیکن صدر زرداری کی کاوشوں سے ہرامتحان میں کامیاب ہوئے۔ یہ بات انہوں نے سیہون ڈولپمنٹ اتھارٹی جامشورو میں پیپلز ڈولپمنٹ ہاوسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں کہی۔
وزریر بلدیا ت سندھ کا کہنا تھا کہ وحیدہ شاہ نے تھپڑ مارکر غلط کیا لیکن یہاں خون معاف ہو جاتا ہے اور جسے مارا گیاتھا اس نے بھی معاف کر دیا ہے تو وحیدہ شاہ کو معاف کر دیا جائے۔آغا سراج درانی نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کوئی نہیں چاہتا۔