خانیوال : (جیو ڈیسک) نو بیاہتا جوڑا شادی کی پہلی رات پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ کبیر والا کی بستی ذاکرآبادکے رہائشی نوجوان شاہد کی گزشتہ روز چک نمبرچھبیس ڈبلیو بی کی رہائشی ثمرا سے وٹے سٹے کی شادی ہوئی۔ صبح دروازہ نہ کھلنے پر گھر والوں نے دروازہ توڑا تودونوں کومردہ حالت میں پایا۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچ گئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق کمرے میں جینریٹر تھاجو بجلی نہ ہونے کی وجہ سے چلتا رہا جس سے کمرے میں گیس بھرگئی اور دم گھٹنے سے اموات ہوئیں جبکہ وٹے سٹے کی شادی کے باعث آج دلہن کے بھائی کی دولہے کی بہن سے شادی ہونا تھی۔