نئے آئی ایس آئی چیف کی تقرری پر تبصرہ نہیں کر سکتے، وکٹوریہ

victoria nuland

victoria nuland

امریکہ : (جیو ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئے آئی ایس آئی چیف کی تقرری پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ پاکستان میں نئے آئی ایس آئی کے سربراہ کی تقرری فوج کا اندرونی معاملہ ہے ہم ہمیشہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں۔

وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کا انتظار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اسامہ بن لادن کے خاندان کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہے۔