پاکستانی تاریخ کا پہلا آسکر گھر آگیا

Sharmeen

Sharmeen

پاکستان : (جیو ڈیسک)پاکستانی تاریخ کا رخ بدل گیا، آسکر کی چوراسی سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے آسکرجیت کر اپنے خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔

آسکر ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد شرمین چنائے پاکستان آئیں تو خوشی ان کے چہرے پر جھلک پر جھل رہی تھی۔ خواب کی خوبصورت تعبیر پر شرمین خوشی سے پھولے نہیں سما رہی تھیں۔ شرمین چنائے نے پریس کانفرنس میں پاکستانی میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

شرمین چنائے فلمی دنیا کا سب سے بڑا اعزازگھر لانے پر پرجوش اور مزید ایوارڈز لانے کے لئے پریقین ہیں۔ شرمین شرمین چنائے قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر بلند دیکھنے کا خواب پورا کرنے پر نازاں نظرآتی ہیں۔ شرمین کہتی ہیں انھوں نے آسکرایوارڈز میں پاکستانی ثقافت کی عکاسی کی جس پر انہیں بیحد فخر ہے۔

شرمین چنائے اپنا ایوارڈ ان خواتین کے نام کرتی ہیں جنھوں نے مشکل وقت میں بھی ہمیشہ حوصلہ رکھا۔ آسکر ایوارڈز کی چوراسی سالہ تاریخ میں پہلا پاکستانی قدم مثبت ہوا۔ امید ہے کہ ایسی مزید کامیابیاں پاکستان کو ملتی رہیں گی۔