شادی کا نہ تو وقت ہے اور نہ ہی طاقت، ودیا بالن

 vidya-balan

vidya-bala

ممبئی : (جیو ڈیسک) ودیا بالن کو نیشنل ایوارڈ کیا ملا مصروفیت کچھ زیادہ ہی ہوگئی۔ کہتی ہیں شادی کا نہ تو وقت ہے اور نہ ہی طاقت۔ ایک بار پھر ودیا بالن کی واہ واہ ہوئی۔ اعزاز کی خبر سننے کے بعد ودیا بالن نے کہا کہ وہ اس خبر پر یقین کرنا چاہتی ہیں کیونکہ ان کا ایک بہت پرانا خواب سچ ہوگیا ہے۔

ودیا بالن سے جب یہ پوچھا گیا کہ اتنی شہرت پانے کے بعد شادی کا کیا ارادہ ہے تو انہوں نے کہا ہے کہ پہلے ڈرٹی پکچر اور اب ان کی نئی فلم کہانی کی تشہیر میں وہ اتنی مصروف ہوگئیں ہیں کہ فی الحال ان کے پاس شادی کا نہ تو وقت ہے اور نہ ہی طاقت۔