لاہور : پنجاب حکومت نے دہشت گردی کے واقعات روکنے کے لیے فوری قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے تیزاب پھینکنے پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ وزیراعلی ہاوس کے اعلامیے کے مطابق پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ جو شخص بھی تیزاب پھینکنے میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔
وزیر اعلی میاں شہباز شریف نے کہا کہ تیزاب سے متاثرہ خواتین کی مفت کاسٹمیٹک سرجری کرائی جائے گی۔ جس کے تمام اخراجات پنجاب حکومت برداشت کریگی۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا تیزاب اور دیگر جلانے والے کیمیکلز کی خریداری مشکل بنانے کے لیے قانون سازی کی جائے گی اور ایسے کیمیکلز کی خریداری کے لے لائسنس کے اجراکے لیے جلد طریقہ کار طے کیا جائے گا۔