اسلام آباد : ( جیو ڈیسک ) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ایران گیس پائپ لائن پر فیصلہ قومی مفاد میں کیا جائے گا، امریکی دبا میں نہیں آئیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ اصل دوستی لڑائی کے بعد شروع ہوتی ہے، امریکا سے کبھی نہیں کہا کہ سلالہ چیک پوسٹ پر معافی مانگ لے تو نیٹو سپلائی کھول دینگے۔
انہوں نیکہا کہ عمران خان ان کے فیورٹ ہیں ان سے خوفزدہ نہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ کو بیسویں ترمیم کے ذریعے آزاد الیکشن کمیشن کے قیام پر مطمئن ہوجانا چاہئے۔ وزیراعظم نیکہا کہ بلوچستان کے مسئلے پر اے پی سی بلانا ہو یا جرگہ دونوں کیلئے تیار ہیں۔