کراچی : (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والی سابقہ ایم این اے ماروی میمن کا کراچی پہنچنے پرمسلم لیگی کارکنوں نے بھرپور استقبال کیا۔ ماروی میمن کی آمد کے موقع پر کئی لیگی کارکنوں نے ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے،ہاتھا پائی کی گئی،ماروی میمن اور صحافیوں کو بھی دھکے دیئے گئے،ایئرپورٹ پر گملے اور دیگر اشیا توڑی گئیں۔
شدید بدنظمی کے دوران ماروی میمن نے میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا تبدیلی جلد آنے والی ہے اور تبدیلی کی ابتدا سندھ سے ہوگی۔ انہوں نے کہا جمہوریت کے نام پر قائم حکومت جلد ختم ہونیوالی ہے۔ اس موقع پر لیگی رہنما سلیم ضیا،آصف خان،پروین بشیر اور دیگر موجود تھے جبکہ متعدد اہم رہنما ایئرپورٹ نہیں آئے۔