پاکستان : (جیو ڈیسک)چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کل ہورہا ہے۔ چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین کے نامزد امیدوار نیئر حسین بخاری اور صابر بلوچ اہم اتحادی رہنما چوہدری شجاعت کے گھرپہنچے اور ان سے ملاقات کی۔
نیئر حسین بخاری اور صابر بلوچ سے ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ سینیٹ کے عہدوں کے لئے نامزدگیاں اتحادی جماعتوں نے مشاورت سے کی ہیں۔نامزد چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری نے کہا کہ ملک کی بقا جموریت میں ہے۔ نامزد ڈپٹی چیئرمین صابر بلوچ کا کہنا تھا کہ وہ قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ سینیٹ اجلاس کل ہوگا جس میں نومنتخب سینٹرز حلف اٹھائیں گے اور چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
علاوہ ازیں سینیٹ میں چیئر مین کی نشست کے لئے امیدوار نیئر حسین بخاری نے اسلام آباد میں سینیٹ میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر بابر غوری اور دیگر رہنماں سے ملاقات کی۔ ڈپٹی چیئر مین کے لئے امیدوار صابر بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ نیئر حسین بخاری نے ایم کیو ایم کے رہنماوں سے درخواست کی کہ کل سینیٹ میں چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین کے انتخاب میں ان کی حمائت کریں۔ایم کیو ایم کے رہنماں نے ان کے ساتھ بھرپور مد اور حمائت کی یقین دہانی کی۔