برطانیہ : (جیو ڈیسک) بھارتی سٹے باز بین الاقوامی کرکٹ کے من پسند نتائج کے لیے کھلاڑیوں کو لاکھوں پاؤنڈز کی پیشکش کرتے ہیں جبکہ بالی وڈ اداکارائیں بھی استعمال ہوتی ہیں۔ برٹش اخبار سنڈے ٹائمز کے مطابق صحافی مظہرمحمود نے بھیس بدل کر بھارتی سٹے بازسے ملاقات کرکے کانٹی اور بین الاقوامی مقابلے فکس کرنے والے گھنانے کاروبار سے پردہ اٹھایا ہے ۔
مظہرمحمود کے دعوے کے مطابق آئی سی سی نے اس بارے میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل، آئی پی ایل اور بی پی ایل میچز تک بھارتی بکیزکی رسائی ہے جو من چاہے نتائج کے حصول اورکرکٹرز کو پھانسنے کیلئے لاکھوں پانڈز کے پیش کش کے ساتھ بالی ووڈ کی حسیناں کو بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
رپورٹ میں ورلڈکپ میں پاک ،بھارت سیمی فائنل کو بھی مشکوک قرار دیا گیا ہے۔ دہلی کی سٹے باز مافیا نے انگلش کانٹی کرکٹ کو اچھی مارکیٹ قرار دیا ہے۔ جہاں کم اہم میچز زیادہ نگرانی نہ ہونے کے باعث زیادہ محفوظ اور منافع بخش ہوتے ہیں۔ بک میکرز بیٹسمین کوسلو بیٹنگ کے عوض چوالیس ہزار، بولرز کو مارکھانے پرپچاس ہزار پانڈز تک دیئے جاتے ہیں۔ میچ کے نتیجے کی ضمانت دینے والے کھلاڑی یا آفیشل کوساڑھے سات لاکھ پانڈز تک دیے جاتے ہیں۔ اخبارکے مطابق برطانیہ کے علاوہ دیگرممالک کے کرکٹرز بھی سٹے بازوں کی پہنچ سے باہر نہیں ہیں۔