ممبئی : (جیو ڈیسک) چھوٹے نواب کو بھوپال کی سلطنت کیا ملی کہ وہ محبت کے معاملے میں سنجیدہ خیالات کے ہوگئے،اب بے بو کو خبر ہو جائے کہ نوابوں کے اپنے شوق اور مزاج ہوتے ہیں۔
پٹودی کے چھوٹے نواب سیف علی خان آج کل فلمی مصروفیت سے زرا پرے پرے ہیں۔ فلمی سلطنت سے دوری کی وجہ بھارت میں جاری ورلڈ سیریز ہاکی ہے جس میں وہ اپنی ٹیم یعنی بھوپالی بادشاہ کو واہ واہ کرتے نظر آرہے ہیں۔ دوسری جانب سیف علی خان اپنی آنے والی فلم ایجنٹ ونود سے خاصے پر امید نظر آتے ہیں۔ تئیس مارچ کو ریلیز ہونے والی فلم میں سیف علی خان اور ان کی بے بو مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
چھوٹے نواب کہتے ہیں کہ انہیں نواب کہلانا اچھا نہیں لگتا، رہی بات بے بو کی تو شادی ان سے ہو نی ہی ہے البتہ یہ اظہار کہ اب وہ چالیس برس کے ہوکر محبت کے لڑکپن نہیں کر سکتے از خود بے بو کی حسرتوں پر پانی پھیرنے کے مترادف ہے۔ سیف علی خان کا مکا آج کل دلچسپ خبروں کا موضوع بنا ہوا ہے،دیکھنا یہ ہے کہ ان کا مکا باکس آفس پر ایجنٹ ونود کے لئے کوئی نشان چھوڑتا ہے یا نہیں ؟