پشاور : (جیو ڈیسک)بڈھ بیر میں گزشتہ روز خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ حملے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ خودکش حملہ آور کے جسم کے اعضا ڈی این اے کیلئے بھجوادئے گئے ہیں۔
بڈھ بیر میں فضا سوگوار ہے۔ پشاور کے نواحی علاقے میں ہونے والے اس خودکش حملے کی ایف آئی آر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم تحریک طالبان کیخلاف درج کرلی گئی ہے۔دھماکہ کی تحقیقات کیلئے اے آئی جی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کر دئی گئی ہے۔
دھماکے کے بعد گزشتہ رات تک پولیس کا نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری رہا جس میں پینتیس مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق علاقہ غیر سے آنے والے تمام راستوں پر اضافی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔پشاور کے نواحی علاقے میں سرچ آپریشن میں پینتیس افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔