فرانسیسی سائنسدان۔ فریڈرک جولیو1900ء میں پیدا ہوئے۔1926 میں مشہور سائنس دان پیرے اور مادام کیوری کی بیٹی آئرین کیوری سے شادی کی۔ دونوں پیرس میں ریڈیم انسٹی ٹیوٹ میں نائب محقق کی حیثیت سے کام کرتے تھے۔ بیوی 1932 میں اپنی والدہ مادام کیوری کی وفات پر اس ادارے کی ناظم مقرر ہوئی۔ دونوں نے مل کر ریڈیائی شعاعوں پر مادام کیوری کے کام کو جاری رکھا اور مفید تحقیقات کیں۔
انھوں نے الفا ذرات اور چند کیمیاوی عناصر کے امتزاج سے ریڈیائی مادے کے سلسلے میں کئی نئے تجربے کیے۔ اس سلسلے میں انھیں 1935 میں کیمیا کا نوبیل پرائز ملا۔ 1946 میں جولیو فرانس کے جوہری توانائی کے کمیشن کا صدر مقرر ہوا۔ کچھ عرصہ عالمی امن کیمٹی کا صدر بھی رہا۔1958میں ان کا انتقال ہوا۔